ایبٹ آباد۔ 22 اپریل (اے پی پی):وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ملک مجدد الرحمن سے الخدمت فائونڈیشن ایبٹ آباد کے نائب صدر ڈاکٹر عبدالوحید علوی، ڈائریکٹر ایجوکیشن پراجیکٹ پروفیسر رمضان شیرازی اور جنرل سیکرٹری ہمایوں خان جدون نے ملاقات کی۔ اس موقع پر رجسٹرار ایبٹ آباد یونیورسٹی ڈاکٹر ضیاءاحمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس سردار غلام علی بھی موجود تھے۔
الخدمت فائونڈیشن کے وفد نے کہا کہ ایبٹ آباد یونیورسٹی پاکستان کی پہلی یونیوورسٹی اور ان کے پہلے وائس چانسلر ہیں جنہوں نے فلسطینی طلباکو مفت تعلیم اور ان کی ضروریات کے اخرجات کیلئے احسن قدم اٹھایا ہے جس کےلئے ہم وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ملک مجدد الرحمن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرتے ہیں۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجدد الرحمن نے الخدمت فائونڈیشن کے وفد کا ایبٹ آباد یونیورسٹی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد یونیورسٹی فلسطینی طلباءکا خیر مقدم کرے گی اور 9 فلسطینی طلبہ جن میں پانچ طلبااور چار طالبات شامل ہیں، کو مفت تعلیم اور دیگر اخرات میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں فلسطینی طلباکو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا وقت کی اولین ضرورت ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585697