ویتنامی چاول کے نرخوں میں اضافہ ، بھارتی اور تھائی چاول کی برآمدی قیمتوں میں کمی

138
پاکستان نےرواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران 233.991 ملین ڈالر مالیت کے 340,237 میٹرک ٹن سے زائد چاول برآمد کیے ، ادارہ شماریات

ہوچی مینھ ۔ 30 اپریل (اے پی پی) ویتنامی چاول کے نرخوں میں مسلسل چھے ہفتے کی گراوٹ کے بعد اضافہ جبکہ بھارتی اور تھائی چاول کی برآمدی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ہو چی مینھ کی برآمدی منڈی میں 5فیصد بروکن ورائٹی کے چاول کی سپلائی کے سودے 360-370 ڈالر فی ٹن طے پائے جو کہ گزشتہ ہفتے 360 ڈالر فی ٹن پر قائم تھے۔دوسری طرف بھارتی چاول کے برآمدی نرخ مزید کم ہو گئے،بنگالورو منڈی میں بھارتی پار بوائل ں 5فیصد بروکن ورائٹی کے چاول کے نرخ 375-378ڈالت فی ٹن رہے جو کہ گزشتہ ہفتے 377-380 دالر فی ٹن پر تھے۔بنکاک میں تھائی چاول کا ریٹ بھی 393-411 ڈالر فی ٹن سے کم ہو کر 385-388ڈالر فی ٹن رہا ۔