ویرات کوہلی بطور کپتان ابتدائی 63 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں زیادہ فتوحات حاصل کرنے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے

68

مائونٹ مانگنوئی ۔ 29 جنوری (اے پی پی) بھارت کے ویرات کوہلی بطور کپتان ابتدائی 63 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں زیادہ فتوحات حاصل کرنے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔ بھارت نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر کوہلی کو یہ اعزاز دلوایا۔ یہ کوہلی کی زیر قیادت بھارت کی 47ویں کامیابی ہے، اسطرح کوہلی نے سابق ویسٹ انڈین کپتان ویون رچرڈز اور جنوبی افریقہ کے ہنسی کرونیے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ رچرڈز اور کرونیے نے بحیثیت کپتان ابتدائی 63 میچز میں 46، 46 فتوحات حاصل کر رکھی تھیں۔ ویسٹ انڈیز کے کلائیو لائیڈ اور آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ نے بطور کپتان ابتدائی 63 میچز میں 50، 50 فتوحات حاصل کر رکھی ہیں۔