ویرات کوہلی نے آئی پی ایل کی تاریخ میں کئی ریکارڈز اپنے نام کر لئے

259
ویرات کوہلی

ویرات کوہلی نے آئی پی ایل کی تاریخ میں کئی ریکارڈز اپنے نام کر لئے
سٹار بلے باز آئی پی ایل کیریئر میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے،ایک سیزن میں زیادہ سنچریوں کا نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا،کیلنڈر ایئر میں زیادہ بار 75 رنز سے زائد رنز کی اننگز کھیلنے کا گیل کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا
بنگلور ۔ 19 مئی (اے پی پی) رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان اور سٹار بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ میں کئی ریکارڈز اپنے نام کر لئے، وہ آئی پی ایل میں کیریئر کے 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے، ایک سیزن میں زیادہ سنچریوں کا نیا ریکارڈ بھی اپنے قبضے میں کر لیا، اس کے علاوہ انہوں نے کیلنڈر ایئر میں زیادہ بار 75 سے زائد رنز بنانے کا کرس گیل کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا، کوہلی نے رواں سال 11 بار 75 سے زائد رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ گیل کے پاس تھا، انہوں نے دو بار کیلنڈر ایئر میں 10، 10 مرتبہ 75 سے زائد رنز کی اننگز کھیلیں۔