ویزلی کولہوف اور نیل سکوپسکی چائنا اوپن ٹینس مینز ڈبلزفائنل میں داخل

95
9th Benazir Bhutto Shaheed
9th Benazir Bhutto Shaheed

بیجنگ۔4اکتوبر (اے پی پی): نیدرلینڈز کے ویزلی کولہوف اور ان کے برطانوی جوڑی دار نیل سکوپسکی پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی۔ویزلی کولہوف اور نیل سکوپسکی نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں روسی حریف جوڑی کو شکست دی ۔

بدھ کو مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں نیدرلینڈز کے ویزلی کولہوف اور ان کے برطانوی جوڑی دار نیل سکوپسکی پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روسی ٹینس کھلاڑی ڈینیل مدویدیف اور ان کے ہم وطن جوڑی دار کیرن خچانوف کوٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(3-7) اور 2-6 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔