ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ (کل) شروع ہوگا

70
West Indies and England
West Indies and England

جمیکا ۔ 8 فروری (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (آج) ہفتہ سے گروس آئس لٹ میں شروع ہو گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پہلے دونوں ٹیسٹ میچز میں کالی آندھی کا پلڑا بھاری رہا، میزبان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 381 رنز اور دوسرے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر 10 برس بعد انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔یاد رہے کہ اس کے بعد ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔