ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 24جنوری کو کھیلا جائےگا

128
West Indies and Bangladesh
West Indies and Bangladesh

جمیکا۔22جنوری (اے پی پی):ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 24 جنوری کو وارنر پارک، باسیٹری، سینٹ کٹس میں کھیلا جائےگا۔یہ میچ ڈے نائٹ ہوگا ۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز آئی سی سی ون ڈے چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ ون ڈے سیریز میں دونوں ٹیموں نے ایک، ایک میچ جیتا ہے۔

میزبان ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش کی ویمن ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ بنگلہ دیش کی خواتین ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں میزبان ویسٹ انڈین ٹیم کو 60 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم میزبان ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے علاوہ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔

ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کو ہیلی میتھیوز لیڈ کر رہی ہیں جبکہ بنگلہ دیشی ویمنز ٹیم کو نگار سلطانہ لیڈ کر رہی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 24 جنوری کو سینٹ کٹس میں کھیلا جائے گا ۔