ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیموں کو 2022 ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سپر 12 رائونڈ میں جگہ بنانے کیلئے اضافی کوالیفائنگ رائونڈ کھیلنا پڑے گا

75
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں (کل) دو وارم اپ میچ کھیلے جائیں گے

دبئی۔7نومبر (اے پی پی):ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیموں کو آئندہ برس آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ٹورنامنٹ سپر 12 رائونڈ میں جگہ بنانے کیلئے اضافی کوالیفائنگ رائونڈ کھیلنا پڑے گا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیموں کی براہ راست سپر12 رائونڈ تک رسائی یقینی دکھائی دے رہی ہے۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین ٹیم رواں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پانچ میں سے صرف ایک میچ جیت سکی اور ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ میں دسویں نمبر پر چلی گئی جبکہ سری لنکن ٹیم پانچ میں سے دو فتوحات حاصل کر سکی اور اس کا نواں نمبر ہے،

اسطرح ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیموں کو 2022ءمیں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سپر 12 رائونڈ تک رسائی حاصل کرنے کیلئے اضافی کوالیفائنگ رائونڈ کھیلنا پڑے گا، بنگلہ دیشی ٹیم سپر12رائونڈ کے تمام میچز ہارنے کے باوجود آٹھویں اور افغانی ٹیم جو کہ ساتویں نمبر پر ہے کی میگا ٹورنامنٹ سپر12 رائونڈ تک براہ راست رسائی یقینی دکھائی دے رہی ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے بعد ہو گا،

پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، بھارت، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا پہلے ہی میگا ایونٹ کے سپر12 رائونڈ تک رسائی کو یقینی بنانے کیلئے کافی فتوحات حاصل کر چکی ہیں۔