ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی عمدہ کھیل پیش کروں گا، مومن الحق

55
بنگلہ دیشی ٹیم کو پہلے میچ میں شکست دیکر ٹی 20 سیریز کا آغاز بھی فاتحانہ انداز میں کریں گے، الزاری جوزف

ڈھاکہ ۔ 26 نومبر (اے پی پی) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز مومن الحق نے کہا ہے کہ وہ کالی آندھی کے خلاف دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ میچ میں بھی مہمان ٹیم کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرینگے۔