34.9 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومضلعی خبریںویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ناقص کارکردگی پرپِپلاں اور ساہیوال کے تحصیل منیجرز...

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ناقص کارکردگی پرپِپلاں اور ساہیوال کے تحصیل منیجرز کوعہدوں سے ہٹا دی

- Advertisement -

سرگودہا۔ 17 مئی (اے پی پی):کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی ہدایت پر سی ای او سرگودہا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ناقص کارکردگی پر کارروائی کرتے ہوئے پِپلاں اور ساہیوال کے تحصیل منیجرز کوعہدوں سے ہٹا دیا اور سرگودہا اور میانوالی کے تحصیل منیجرز کو آخری وارننگ جاری کی ہے۔ دوسری جانب بھکر کے تحصیل مانیٹر کی عمدہ کارکردگی پر انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے ۔

ایس ڈبلیو ایم سی کے مانیٹرز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہفتہ کو کمشنر کی زیر صدارت ان کے کانفرنس روم میں منعقدہ ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے واضح کیا کہ کمپنی میں احتساب کا سخت نظام نافذ کیا جا رہا ہے جو نچلی سطح سے شروع ہو کر بالائی عہدوں تک جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ اب ہر افسر بشمول ڈسٹرکٹ منیجر کو سو فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی، بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔

- Advertisement -

اُنہوں نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اچھے کارکردگی دکھانے والے ٹھیکیداروں اور ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، جبکہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے کنٹریکٹرز کو نہ صرف جرمانے بلکہ مزید سزاؤں کا بھی سامنا کرنا ہوگا۔ کمشنر نے واضح کیا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں حکومت کی جانب سے بھاری سرمایہ کاری کی گئی ہے اور عوام کے ٹیکسوں سے حاصل کردہ رقم کا ضیاع کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ 15 دنوں کے دوران چاروں اضلاع میں معاہدے کی خلاف ورزی پر مختلف ٹھیکیداروں کو مجموعی طور پر ایک کروڑ 60 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں، جبکہ صرف ایک ماہ میں جرمانوں کی مجموعی مالیت تقریباً چار کروڑ روپے تک جا پہنچی ہے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن، سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی رانا شاہد عمران کے علاوہ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروا عامر، ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد گورایہ، اور ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598097

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں