ویمن کرکٹ، آسٹریلیا نے سری لنکا کو ہرا کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی،

131
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

دمبولا ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے سری لنکا ویمن کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 78 رنز سے ہرا کر چار میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی، چماری کی 68 رنز کی ناٹ آﺅٹ اننگز بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ گزشتہ روز دمبولا میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 254 رنز بنائے، نیکول بولٹن 64 رنز بنا کر نمایاں رہیں، ایلکس بلیکویل 56 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں