ویمن یونیورسٹی ملتان میں تیسری انٹرنیشنل کانفرنس "توانائی اور ماحولیات کی ترقی میں عالمی چیلنجز” اختتام پذیرہوگئی

239
ویمن یونیورسٹی ملتان

ملتان۔ 21 ستمبر (اے پی پی):ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ فزکس نے ہائرایجوکیشن کمیشن، برٹش کونسل، لندن ساوئتھ بینک یونیورسٹی اور جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے باہمی اشتراک سے دو روزہ تیسری انٹرنیشنل کانفرنس "توا نائی اورماحولیات کی ترقی میں عالمی چیلنجز” کے اس اعلامیہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ ماحولیات کو بچانے اور انٹرجی کے مسائل پر قابو پانے کےلئے جدید ٹیکنالوجی اختیار کرنا ہوگی اور حکومتی سطح پرمہم چلاکرعوام کو آگاہی دینا ہوگی،صحت کی دیکھ بھال کے لچکدار نظام کا قیام ہماری ترجیح ہونی چاہیے۔

روایتی ادویات کا فروغ، توسیع اورمشترکہ تحقیق ہمارے تعاون کامقصد ہونا چاہیے۔توانائی اور ماحو لیات کی ترقی کےلئے بین الاقوامی طور پر ایک دوسرے ساتھ جڑنا پڑے گا۔گذشتہ 5 بر سوں میں دنیا میں تیزی سے تبدیلیاں رونماہوئی ہیں کووڈ نے انسانیت کے تعاون اور مدد کے نقطہ نظر کو چیلنج کیا ہے جس کی وجہ سے ریسرچ کرنےو الوں کی ذمےداریاں بڑھ گئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی نے ہمیشہ ایسے ایشو پر متحرک رول ادا کیا ہے،یہ کانفرنس اب ایک مستقل ایونٹ بن چکی ہے

جو کہ پلیٹ فارم تعلیمی اور صنعت کے سائنسدانوں، انجینئرزکے لیے بڑے مواقع فراہم کرنے کا ذریعہ بنے گی ۔کانفرنس میں نوجوان ریسرچرز نے بھی اپنا وژن پیش کیا ۔کانفرنس میں توانائی اور ماحولیاتی سائنس کے موضوعات پر مقا لے پڑھے گئے۔اختتامی تقریب میں رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان نے شرکت کی۔آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے تمام آرگنائزر میں سرٹیفکٹس تقسیم کیے۔