ویمنز بگ بیش لیگ کا 25واں میچ بدھ کو کھیلا جائے گا

94
Women's Big Bash League
Women's Big Bash League

کینبرا۔12نومبر (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے زیر اہتمام ویمنز بگ بیش لیگ کے دسویں ایڈیشن میں انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ آسٹریلیا میں جاری ہے ۔ لیگ میں کل(بدھ کو )ایک میچ کا فیصلہ ہوگاجس میں ہوبارٹ ہریکنز اور دفاعی چیمپئن ایڈیلیڈ سٹرائیکرزکی خواتین ٹیمیں بیلریو اوول، ہوبارٹ کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔

ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کررہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ،ہوبارٹ ہریکنز ،میلبورن رینیگڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرزکی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے۔ ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور ناک آئوٹ فائنلز کی بنیاد پر کھیلا جا رہا ہے ۔ ٹورنامنٹ یکم دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

لیگ میں فائنل سمیت 43 میچز ہوں گے ۔ ڈبلیو بی بی ایل کے دسویں ایڈیشن میں شامل 8 ٹیموں کے درمیان 40 لیگ میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد ناک آئوٹ مرحلے میں فائنل سمیت تین میچز کھیلے جائیں گے۔ لیگ کا فائنل میچ یکم دسمبر کو کھیلا جائے گا۔