کینبرا۔15نومبر (اے پی پی): ویمنز بگ بیش لیگ ،میلبورن سٹارز نے ڈبلیو بی بی ایل کے 46 ویں میچ میں ہوبارٹ ہریکنز کو 4وکٹوں سے ہرا دیا۔ یہ میلبورن سٹارز کی لیگ میں اپنے گیارہ میچز میں چوتھی فتح ہے۔ فاتح ٹیم نے 131 رنز کا مطلوبہ ہدف19.1ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ایلس کیپسی نے 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ، ان کو عمدہ کارکردگی پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ منگل کولیٹروب گرائونڈ ، لیٹروب میں ویمن بگ بیش لیگ کے 46ویں میچ میں ہوبارٹ ہریکنزویمن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے میلبورن سٹارز کو میچ میں کامیابی کے لئے 131رنز کا ہدف دیا۔
نیکولا کیری 31 رنز بناسکیں۔میلبورن سٹارز سدرلینڈ نے تین جبکہ ساشامولونی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں میلبورن سٹارز نے ایلس کیپسی کی ناقابل شکست 80 رنز کی عمدہ اننگز کی بدولت 20 اوور کی پہلی گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ایلس کیپسی کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔