ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ، دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 4 رنز سے شکست دیکر مسلسل چوتھا گروپ میں جیت لیا

59
West Indies and England
West Indies and England

سینٹ لوسیا ۔ 19 نومبر (اے پی پی) دیاندرا ڈوٹن کی شاندار آل راﺅنڈ کارکردگی کی بدولت دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز نے اپنے گروپ اے کے چوتھے اور آخری میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ یہ میزبان ٹیم کی میگا ایونٹ کے گروپ میچ میں مسلسل چوتھی کامیابی تھی جس کے ساتھ میزبان ٹیم اپنے گروپ اے کے میچز میں ناقابل شکست رہی۔ دیاندرا ڈوٹن نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اس کے علاوہ انہوں نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس شاندار کارکردگی پر دیاندرا ڈوٹن کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ میزبان ٹیم نے انگلینڈ کی طرف سے ملنے والا 116 رنز کا ہدف 19.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔