ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں (جمعرات کو) مزید دو میچ کھیلے جائینگے

107

بنکاک ۔ 30 نومبر (اے پی پی) ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں جمعرات کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا، پہلے میچ میں تھائی لینڈ اور نیپال کی ٹیمیں بنکاک کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ دوسرے میچ میں بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں پنجہ آزما ہونگی۔ ایشیا کپ میں (کل) جمعہ کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں بھارت اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کا فائنل میچ 4 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔