ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ ٹرافی فیصل آباد پہنچ گئی، اقبال سٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی

148
Women's T20

فیصل آباد۔ 20 ستمبر (اے پی پی):ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ ٹرافی فیصل آباد پہنچ گئی، اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔

جمعرات کو ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ ٹرافی ملتان سے فیصل آباد پہنچ گئی۔چیمپئنز ون ڈے کپ میچ کے دوران ٹرافی سٹیڈیم میں موجود رہی۔ ٹرافی کو پریس باکس سمیت مختلف گیلریوں میں لایا گیا۔ شائقین کرکٹ نے ٹرافی کا پرتپاک استقبال کیا۔ فیصل آباد میں ٹرافی کو دو روز رکھا جائے گا۔ چیمپئنز ون ڈے کپ کے میچ کے دوران ٹرافی سٹیڈیم میں موجود رہے گی جبکہ اگلے روز ٹرافی کو فیصل آباد کی ویمن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد، گھنٹہ گھر اور دیگر مختلف تاریخی مقامات پر لے جایا جائے گا۔ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ ٹرافی (کل) ہفتہ کو دبئی واپس چلی جائے گی۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 3 اکتوبر سے ہو رہا ہے جس کی میزبانی دبئی اور شارجہ کریں گے ۔پاکستان ویمنزٹیم اپنا پہلا میچ سری لنکا ویمنز کے خلاف 3 اکتوبر کو کھیلے گی ۔