وینزویلا کی امریکی پابندیوں میں اضافے کے بل کی مذمت

88

کراکس۔20نومبر (اے پی پی):وینزویلا نے امریکا کے ایوان نمائندگان کی طرف سے اپنے خلاف پابندیاں تیز کرنے کے منظور کردہ بل کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ۔

شنہوا نے وینزویلا کی وزارت خارجہ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ کہا کہ یہ اقدام مختلف شعبوں میں وینزویلا اور امریکاکے درمیان اقتصادی تعلقات اور تعاون روکنے کی کوشش اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی واضح خلاف ورزی ہے۔وزارت نے کہا کہ یہ بل امریکا کی جانب سے پہلے سے عائد کردہ 930 سے ​​زیادہ یکطرفہ پابندیوں میں اضافہ ہے،تمام مضحکہ خیز مہم جوئیوں کی طرح نیا اقدام بھی ناکام ہو گا ۔

وینزویلا نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس غیر قانونی عمل اور قومی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کریں۔ واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے ریپبلکن اور ڈیموکریٹک قانون سازوں کی دو طرفہ حمایت کے ساتھ بل کو منظور کیا اور اب یہ بل غور کے لیے سینیٹ کے پاس جائے گا۔