اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ویکسینیشن نہ کروانے والے افراد کو سفری سہولیات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں غلام سرور خان نے کہا کہ30 ستمبر سے ویکسینیشن نہ کروانے والے پاکستانیوں پر روزمرہ کی بہت ساری سہولیات کی بندش کر دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ویکسین ہر جگہ آسانی سے دستیاب ہے، جن افراد نے ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا لی ہے وہ کسی میسج کا انتظار کئے بغیر دوسری ڈوز لگوا لیں۔ غلام سرور خان نے کہا کہ حکومت پاکستان نے کورونا کی روک تھام کے لیے بہترین حکمت عملی اپنائی ۔