ویکسین کی تیاری کے بعد پہلے مرحلے میں 3 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن کارکنوں کو دی جائے گی،پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد کا انٹرویو

89
کووڈ - 19 کی تیسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے ،ڈاکٹر نوشین حامد
کووڈ - 19 کی تیسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے ،ڈاکٹر نوشین حامد

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ ویکسین کے ٹرائلز آخری مراحل میں ہیں، ویکسین کی تیاری کے بعد پہلے مرحلے میں 3 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن کارکنوں کو دی جائے گی جو فروری کے آخر سے شروع ہو جائے گی۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت کوویڈ 19 ویکسین تیار کرنے والی تین بین الاقوامی کمپنیوں سے رابطہ میں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں دو اقسام کے لوگوں کو یہ ویکسین پلائی جائے گی جس میں فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز اور 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد شامل ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کورونا وائرس کے خلاف ایک ’’محفوظ اور موثر‘‘ویکسین جلد ہی پاکستان میں دستیاب ہو گی۔انہوں نے کہا کہ چین اور روس کے مشترکہ طور پر تیار کی جانے والی کووڈ۔19 ویکسین کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ کورونا ویکسینیشن ٹریننگ پروگرام کا مقصد صحت سے متعلق کارکنوں کو مناسب تربیت اور مہارت مہیا کرنا ہے ، جو کورونا ویکسینیشن مہم میں شامل ہوں گے ۔