ویکسین کے ذریعہ پاکستان کو پولیو وائرس سے پاک کیا جاسکتا ہے ،ڈپٹی کمشنر پشین

167
ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ، پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا
ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ، پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا

کوئٹہ۔25اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر پشین ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے بلوچستان کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع پشین میں 5 روزہ خصوصی انسدادِ پولیو مہم کے سلسلے میں بچے کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا ،اس موقع پر میڈیا ہاوس پشین کے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشین کا کہنا تھا کہ پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو وائرس سے بچانے کیلئے قطرے پلائیں گے۔ والدین اپنا فرض نبھائیں اور آگے بڑھ کر اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں پولیو کا خاتمہ ہمارے بچوں کا ہم پر حق ہے پولیو ہمارے مستقبل کے لیے ایک خطرہ ہے دنیا نے دکھا دیا ہے کہ پولیو کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، لیکن اس کے لیے پورے معاشرے کو مل کر کام کرنا ہوگا ،

ڈپٹی کمشنر پشین نے ہدایت کی کہ دوسرے اضلاع سے آنے والے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین ضرور پلائی جائے بچے پاکستان کا مستقبل ہیں ان کو صحت مند اور معذوری سے بچانے کی کوشش کرنا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے 24اکتوبر سے 28اکتوبر تک جاری رہنے والی پانچ روزہ مہم کے دوران پولیو ورکرز کیلئے اپنے دروازے ضرور کھولیں،پولیو سے بچائو کی ویکسین کے ذریعہ ہی پاکستان کو پولیو وائرس سے پاک کیا جاسکتا ہے ۔