ویں قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ 5 نومبر سے ماری پیٹرولیم ہاکی سٹیڈیم، راولپنڈی میں شروع ہو گی، پی ایچ ایف

95
Pakistan Hockey Federation
Pakistan Hockey Federation

راولپنڈی۔2نومبر (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے زیراہتمام 66 ویں قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ 5 نومبر سے ماری پیٹرولیم ہاکی سٹیڈیم، راولپنڈی میں شروع ہو گی، پی ایچ ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ کے 66 ویں ایڈیشن کےلئے دس ٹیموں نے کوالیفائی کر لیا ہے جس میں نیشنل بینک آف پاکستان، سوئی سدرن گیس کمپنی، واپڈا، پاک آرمی، پی آئی اے ، پاکستان نیوی، پورٹ قاسم، پولیس، ایم پی سی ایل اور پنجاب شامل ہیں، ڈومیسٹک ہاکی کا پریمیئر ایونٹ 20 نومبر تک جاری رہے گا۔