ٹاس ہارنے کے باوجود بہتر بیٹنگ کی، اظہر علی

41
ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میچ کیریئر کا آخری ہوگا

لاہور۔3جنوری (اے پی پی):ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے کہا ہے کہ ٹاس ہارنے کے باوجود ہم نے بہتر بیٹنگ کی، اسکور بورڈ پر رنز لگے ہوئے ہیں، یہاں کنڈیشنز باﺅلرز کے لیے سازگار ہیں، اچھی بائولنگ کر کے میزبان ٹیم کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں جلد از جلد آئوٹ کرنے کی کوشش کریں گے، وکٹیں گرنے کے باوجود رنز بنانا ہمارے لیے مفید رہا، محمد رضوان کے ساتھ جو پارٹنر شپ لگی اس سے ٹیم کو استحکام ملا، ایسی پچ پر رنز بھی بنتے ہیں اور وکٹ بھی ملتی ہے، گزشتہ میچ میں پچ تھوڑی سلو تھی، ابھی تک نیوزی لینڈ میں سنچری نہیں بنا سکا، خواہش تھی کہ سنچری بناسکتا مگر ابھی ایک اننگز باقی ہے۔انکا کہنا تھا کہ میرے پاس سنچری بنانے کا ایک اچھا موقع تھا،مشکل کنڈیشنز میں رنز بنانے سے اعتماد بڑھا ہے،یہاں کنڈیشنز بیٹنگ کے لیے آسان نہیں۔