کراچی۔28دسمبر (اے پی پی):پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جارہے کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹام لیتھم 113 رنز بناکرآئوٹ ہوگئے، یہ ٹیسٹ میچ میں ان کی 13ویں سنچری ہے۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن بدھ کو نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹام لیتھم نےاپنی 13ویں سنچری مکمل کی۔ انہوں نے 113 رنز بنائے اور وہ ابراراحمد کی گیند پر متبادل کھلاڑی کامران غلام کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ انہوں نے59.16 کے اسٹرائک ریٹ سے اپنی اننگز میں191 گیندوں پر 10 چوکے لگائے۔