22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومکھیل کی خبریںٹاپ سیڈڈ آرینا سبالینکااور آئیگا سویٹیک ڈبلیو ٹی اے سنسناٹی اوپن ٹینس...

ٹاپ سیڈڈ آرینا سبالینکااور آئیگا سویٹیک ڈبلیو ٹی اے سنسناٹی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں

- Advertisement -

اوہائیو۔10اگست (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار عالمی نمبر ون ، ٹاپ سیڈڈ اور ایونٹ کی دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا،پولینڈ کی ٹینس سٹار آئیگا سویٹیک ،قازقستان کی ٹینس کھلاڑی ایلینا ریباکینا اور انگلینڈ کی نامور ٹینس کھلاڑی ایما راڈوکانو ڈبلیو ٹی اے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔

دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکانے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی مارکیٹا ونڈروسووا کو شکست دی،پولینڈ کی آئیگا سویٹیک نے روسی حریف کھلاڑی اناستاسیاسرجیوینا پوٹاپووا کو مات دی جبکہ ایما راڈوکانو نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں سربیا کی حریف ٹینس کھلاڑی اولگا ڈینیلوویچ کو شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ قازقستان کی ٹینس کھلاڑی ایلینا ریباکینا نے ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں میکسیکو کی حریف کھلاڑی ریناٹا زرازوا کو مات دی۔

- Advertisement -

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر میسن کے لنڈنر فیملی ٹینس سینٹر میں ڈبلیو ٹی اے کا ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ 27 سالہ بیلاروسی ٹینس سٹار، دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکانے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی مارکیٹا ونڈروسووا کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 1-6 سے نہ صرف شکست د ی بلکہ ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے تیسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا،24 سالہ پولینڈ کی ٹینس سٹار،ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ آئیگا سویٹیک نے بھی دوسری رکاوٹ عبور کر لی،

انہوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے روسی حریف کھلاڑی اناستاسیاسرجیوینا پوٹاپووا کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 4-6 سے ہرا کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔انگلینڈ کی نامور ٹینس کھلاڑی ایما راڈوکانو نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں سربیا کی حریف ٹینس کھلاڑی اولگا ڈینیلوویچ کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے شکست دے کرتیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔دوسرے رائونڈ کے ایک اور میچ میں قازقستان کی ٹینس کھلاڑی ایلینا ریباکینا نے میکسیکو کی حریف کھلاڑی ریناٹا زرازوا کو 6-4، 0-6 اور 5-7 سے مات دی اور تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں