35.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںٹاپ سیڈڈ بورنا چورچ اور لاسلو جیرےونسٹن سیلم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے...

ٹاپ سیڈڈ بورنا چورچ اور لاسلو جیرےونسٹن سیلم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

- Advertisement -

نیویارک۔23اگست (اے پی پی): کروشین ٹاپ سیڈڈ کھلاڑی بورنا چورچ اور سربین ٹینس کھلاڑی لاسلو جیرے ونسٹن سیلم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔26 سالہ کروشیا کے کھلاڑی بورنا چورچ نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں آسٹریلین حریف کھلاڑی رنکی ہیجیکتا کو ہرا کر اور سربین سٹارلاسلو جیرے نے ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی فیکونڈو ڈیاز اکوسٹا کو شکست دے کر ٹاپ 16 کے لئے کوالیفائی کیا ۔ ونسٹن سیلم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ امریکا میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

بدھ کو مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں 37 سالہ کروشیا کے کھلاڑی بورنا چورچ نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں آسٹریلین حریف کھلاڑی رنکی ہیجیکتا کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹائی بریک پر 2-6 اور 6-7(2-7)سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، جہاں ان کا مقابلہ امریکی حریف کھلاڑی مائیکل مو سے ہوگا ۔

- Advertisement -

ایک اور میچ میں سربیا کے لاسلو جیرے نے ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی رنکی ہیجیکتا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6 سے پچھاڑ کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سربین فاتح کھلاڑی کا پری کوارٹر فائنل میں مقابلہ امریکی حریف کھلاڑی الیکس مشیلسن سے ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=381807

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں