29.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 29, 2025
ہومکھیل کی خبریںٹاپ سیڈڈ مارسیلو آریوالو گونزالیز اور میٹ پاویک کا اے ٹی پی...

ٹاپ سیڈڈ مارسیلو آریوالو گونزالیز اور میٹ پاویک کا اے ٹی پی جنیوا اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں سفر تمام

- Advertisement -

جنیوا۔23مئی (اے پی پی):ایل سلواڈور کے نامور ٹینس کھلاڑی مارسیلو آریوالو گونزالیز اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویک پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی جنیوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی ۔

یوراگوئے کے ٹینس کھلاڑی ایریل بیہار اور جرمن جوڑی دار جوران ویلیگن نے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں ٹاپ سیڈڈ مارسیلو آریوالو گونزالیز اور میٹ پاویک کو شکست دی ۔ اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے سوئٹزرلینڈ کے مشہور شہر جنیوا میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو اچھے مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

- Advertisement -

جمعہ کو اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں یوراگوئے کے ٹینس کھلاڑی ایریل بیہار اور جرمن جوڑی دار جوران ویلیگن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایل سلواڈور کے نامور ٹینس کھلاڑی مارسیلو آریوالو گونزالیز اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویک پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(5-7)اور4-6 سے اپ سیٹ شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600596

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں