ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

116
Novak Djokovic
Novak Djokovic

میلبورن۔15جنوری (اے پی پی):سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار ، عالمی نمبر سات ، میگا ایونٹ کے سیونتھ سیڈڈ اور دس بار کے آسٹریلین اوپن چیمپئن نوویک جوکووچ اپنی فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز ایونٹ کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔

اس فتح کے ساتھ ہی نوویک جوکووچ نے مینز سنگلز مقابلوں میں زیادہ میچز میں کامیابیوں کے سوئس ٹینس سٹار راجرفیڈرر کے ریکارڈ کو بھی توڑ دیا۔ 37 سالہ سربین ٹینس سٹا کو اب گیارہویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتنے کے لئے مزید پانچ فتوحات کی ضرورت ہے۔

نوویک جوکووچ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پرتگال کے حریف کھلاڑی جمائمہ فاریہ کوہرا کر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا ۔آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ۔بدھ کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں عالمی نمبر سات سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹارنوویک جوکووچ نے سخت مقابلے کے بعد پرتگال کے حریف کھلاڑی جمائمہ فاریہ کو 1-6، 7-6(7-4)،3-6 اور 2-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ میگا ایونٹ کے تیسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

نوویک جوکووچ کی یہ 430 ویں مینز سنگلز میچ میں کامیابی تھی اور اس فتح کے بعد انہوں نے مینز سنگلز مقابلوں میں زیادہ میچز میں کامیابیوں کے سوئس ٹینس سٹار راجرفیڈرر کے ریکارڈ کو بھی توڑ دیا۔