ٹاپ سیڈڈ وکٹر ایکسلسن بی ڈبلیو ایف جاپان ماسٹرز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز کے دوسرا رائونڈ میں داخل

118

ٹوکیو۔13نومبر (اے پی پی):ڈنمارک کے نامور شٹلر اور ٹاپ سیڈڈ وکٹر ایکسلسن بی ڈبلیو ایف جاپان ماسٹرز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔

30 سالہ ڈنمارک کے شٹلر اور ٹاپ سیڈڈ وکٹر ایکسلسن نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں چائینز تائپے کے حریف کھلاڑی وانگ ژو وی کو0-2 سیٹس سے شکست دی۔

بی ڈبلیو ایف جاپان ماسٹرز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے کماموٹو میں کماموٹو پریفیکچرل جمنازیم،کماموٹو ، جاپان میں جاری ہیں ۔جاپان کے کماموٹو میں کماموٹو پریفیکچرل جمنازیم میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں 30 سالہ ڈنمارک کے شٹلر اور ٹاپ سیڈڈ وکٹر ایکسلسن نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چائینز تائپے کے حریف کھلاڑی وانگ ژو وی کو سٹریٹ سیٹس میں 14-21 اور14-21سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔