ٹاپ سیڈڈ ٹیلر فریٹز کا کامیاب دفاع، چوتھی مرتبہ ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

11
Top seed Taylor Fritz
Top seed Taylor Fritz

ایسٹبورن۔30جون (اے پی پی):امریکا کے نامور ٹینس کھلاڑی ،دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ٹیلر فریٹز نے اپنے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 27 سالہ ٹیلر فریٹز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں ہم وطن حریف کھلاڑی جینسن بروکسبی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر نہ صرف ٹائٹل کا کامیاب دفاع کی بلکہ چوتھی مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

اے ٹی پی ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری رہا جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ میچز دیکھنے کو ملے ۔ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ٹیلر فریٹز نے مینز سنگلز فائنل میچ میں ہم وطن حریف کھلاڑی جینسن بروکسبی کو شکست دی ۔

انگلینڈ میں ایسٹبورن کے ڈیون شائر پارک ایل ٹی سی میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں امریکا کے نامور ٹینس کھلاڑی ،دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ٹیلر فریٹز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی جینسن بروکسبی کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 1-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ کا کامیابی سے دفاع کیا۔

ٹیلر فریٹز نے چوتھی مرتبہ ایسٹبورن ٹینس ایونٹ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔ ٹائٹل کے کامیاب دفاع کے بعد ٹیلر فریٹز نے کہا کہ وہ اپنی کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس فتح کا فائدہ ان کو سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس میں ضرور ہوگا۔