22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن سیکٹر قومی ترقی کا اہم ستون ہے ، اقتصادی...

ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن سیکٹر قومی ترقی کا اہم ستون ہے ، اقتصادی سروے

- Advertisement -

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کا شعبہ پاکستان کی بنیادی ڈھانچے اور معاشی ترقی کا ایک اہم ستون ہے، جوعوام ، سامان اور معلومات کی نقل و حمل کو ممکن بناتا ہے۔ یہ شعبہ اڑان پاکستان کے تحت طے شدہ اہداف کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے، جس میں تجارت کو فروغ دینا، کاروباری سرگرمیوں کی حمایت، روزگار کے مواقع پیدا کرنا، سماجی رابطوں کو بہتر بنانا اور تعلیم، صحت اور ہنگامی خدمات تک رسائی کو یقینی بنانا شامل ہے۔پاکستان کا ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن نیٹ ورک پاکستان کا ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن انفراسٹرکچر ایک وسیع اور مربوط نیٹ ورک پر مشتمل ہے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نیشنل ہائی ویز، موٹر ویز اور اسٹریٹجک روڈز کا انتظام کرتی ہے، جن کی کل لمبائی 14,480 کلومیٹر ہے۔ کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام 2024-25 میں این ایچ اے کے لیے 161.264 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ پاکستان ریلوے کا نیٹ ورک 7,791 کلومیٹر پر محیط ہے، جس میں449 جنکشن اور 625 اسٹیشنز شامل ہیں۔ یہ مسافروں اور مال برداری کی خدمات فراہم کرتا ہے ۔

- Advertisement -

بحری نقل و حمل کے لئے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن( پی این ایس سی) کے پاس 10 بحری جہازوں کا بیڑا ہے، جن کی کل گنجائش 724,634 ڈی ڈبلیو ٹی ہے۔ محکمہ ڈاک خدمات9,984 ڈاک خانوں کے ذریعے ملک بھر میں خدمات فراہم کرتا ہے۔ علاقائی رابطے میں پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع اسے جنوبی ایشیا میں ایک اہم مقام دیتا ہے، خاص طور پر چین کی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو( بی آر آئی) کے تحت حکومت نے رواں مالی سال ۔ 2025 میں اس شعبے کے لیے268 ارب روپے مختص کیے ہیں تاکہ جدید اور مربوط ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن نظام تعمیر کیا جا سکے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں