ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر5 فیصد اضافہ

179
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر5 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے ملک کو756 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے ملک کو722 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، مئی 2023 میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات کاحجم 80 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال مئی کے 70ملین ڈالر کے مقابلہ میں 14 فیصدزیادہ ہے، اپریل کے مقابلہ میں مئی میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پرایک فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔