ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیاد پر43.22فیصد اضافہ

78
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں رواں مالی سال کے دوران 115.75 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر( گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں )43.22فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات پر 3.120 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ مالی سال اسی عرصےمیں 2.178 ارب ڈالرتھا۔ اپریل 2022 میں ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات کاحجم 310.94 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومارچ میں 350.60 ملین ڈالراورگزشتہ سال اپریل میں 335.11ملین ڈالرتھا۔

مالی سال 2021 میں ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات پر 2.745 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری ما لی سال کے پہلے 10 ماہ میں گاڑیوں کی درآمدپر2.587 ارب ڈالر، سی بی یو458.43 ملین ڈالر، سی کے ڈی 1.885 ارب ڈالراورآٹوپارٹس کی درآمدپر180 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا۔