ٹرمپ روس کے ساتھ تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں،پیوٹن

117

ماسکو ۔ 21 نومبر (اے پی پی) صدر پیوٹن نے واضح کیا ہے کہ ٹرمپ روس کے ساتھ یوکرین اور شام کے مسئلے پر کشیدگی کا شکار تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں تاہم اس بارے ان کی ٹرمپ سے اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے بارے میں بات کرنا ابھی قبل از وقت ہے۔ پیوٹن نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران اعلانات اور حقیقی پالیسی میں اکثر اوقات فرق ہوتا ہے۔اس سے قبل گذشتہ منگل کو ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میر پیوٹن نے ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی جس کے بارے روس کے صدارتی دفتر کے مطابق امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے صدر ولادی میر پیوٹن امریکہ اور روس کے تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کریں گے۔