ٹرمپ نظریاتی نہیں ، عملی شخص ہیں،وائٹ ہاوس آنے کے بعد ان کا حقائق سے واسطہ پڑے گا،براک اوباما

109

واشنگٹن ۔ 15 نومبر (اے پی پی) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نظریاتی نہیں بلکہ عملی شخص ہیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدارتی انتخابات کے بعد وائٹ ہاوس میں پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے براک اوباما نے کہا کہ انتخابی مہم میں کی گئی باتیں اور حکمرانی دو مختلف چیزیں ہیں تاہم ووٹروں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور ٹرمپ اگلے صدر ہوں گے۔ براک اوباما نے کہا کہ ضروری نہیں کہ اچھے ساونڈ بائٹس بہتر پالیسی کے غماز ہوں۔ انھوں نے کہا کہ وائٹ ہاوس آنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا حقائق سے واسطہ پڑے گا۔