ٹرمپ نے تیل کی دو پائپ لائنوں کی تعمیر کے حکم نامے جاری کر دیئے

157

واشنگٹن ۔ 25 جنوری (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے وسطی علاقے میں تیل کی دو پائپ لائنوں کی تعمیر کے منصوبوں پر عمل درآمد کا اقدام کرتے ہوئے سابق صدر براک اوباما کی پالیسی ترجیحات کا پانسہ پلٹ دیا۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ نے انتظامی حکم ناموں پر دستخط کیے جن میں کی سٹون ایکس ایل پائپ لائن‘ بچھانے پر نئے مذاکرات کے دور کی اجازت دی گئی ہے، جس منصوبے کا مقصد کینیڈا کا خام تیل خلیجِ میکسیکو کے قریب واقع تیل صاف کرنے والے امریکی کارخانوں تک پائپ لائن بچھانا ہے، جب کہ نارتھ ڈکوٹا کی ریاست سے الی نوائے کے جنوب تک تیل کی رسد پہنچانے کے لیے پائپ لائن بچھانے کا کام شامل ہے۔