واشنگٹن ۔ 05جون (اے پی پی) امریکی یوم آزادی کے موقع پر صدر ٹرمپ نے قوم سے اپنے خطاب میں سیاسی مخالفین پر بھرپور تنقید کی۔ وائٹ ہاو¿س کے گارڈن میں تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’امریکی ہیروز‘ نے نازی، فاشسٹ، کمیونسٹ اور دہشت گردوں کو شکست دی، امریکی اقدار کا تحفظ کیا اور اصولوں کو برقرار رکھا تھا۔ امریکا میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کی اپنی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے کووڈ انیس کے خلاف بہت زیادہ کامیابی حاصل کی ہے۔ ٹرمپ کے مطابق کورونا کے99 فیصد کیسز نقصان دہ نہیں ہوتے۔