ٹرمپ کو دھچکہ، اوباما ہیلتھ کیئر پروگرام پر ووٹنگ موخر

79

واشنگٹن ۔ 24 مارچ (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے ہیلتھ کیئر پروگرام کے لیے ایوانِ نمائندگان میں ووٹنگ ملتوی ہو گئی ۔برطابوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہیلتھ پروگرام میں ووٹنگ کے موخر ہونے سے صدر ٹرمپ کو ایک دھچکہ لگا ہے کیونکہ انھوں نے اصدرار کیا تھا کہ کہ وہ جمعرات کو کانگرس کے ایوانِ زیریں میں ہونے والی رائے شماری میں کامیابی حاصل کریں گے۔