ٹرمپ کی تین اعلیٰ عہدوں پر نامزدگیاں

135

واشنگٹن ۔ 19 نومبر (اے پی پی)امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے اٹارنی جنرل کا عہدہ ریاست البامہ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر جیف سیشنز کو دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنی انتظامیہ کے لیے مزید دو عہدے داروں کو بھی چن لیا ہے۔اقتدار کی منتقلی سے متعلق مسٹر ٹرمپ کی ٹیم نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ وہ انتخابی مہم کے آغاز سے ڈونلڈ ٹرمپ کے زبردست حامی رہے ہیں اور انہیں مشورے دیتے رہے ہیں۔ 69 سالہ سیشنز 1997 سے سینیٹر چلے آ رہے ہیں اور وہ اپنی آبائی ریاست میں امریکی اٹارنی کے طور پر خدمات سرا نجام دے چکے ہیں۔اٹارنی جنرل کا عہدہ امریکہ میں قانون کی عملداری کے حوالے سے اعلیٰ ترین عہدہ ہے جو محکمہ انصاف کا سربراہ بھی ہوتا ہے۔