ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی کے تحت کچھ امریکی فوجی افغانستان میں پہنچ چکے ہیں

97

واشنگٹن۔ 19 ستمبر (اے پی پی)امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے میڈیا کو بتایا ہے کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی افغان پالیسی کے تحت جن اضافی امریکی فوجیوں کو افغانستان بھیجنے کا اعلان کیا تھا ان میں سے کچھ فوجی پہلے ہی افغانستان روانہ ہو چکے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ افغانستان اور جنوبی ایشیا کے لیے نئی امریکی حکمت عملی کے تحت دہشت گردوں کو تلاش کرنا اور انہیں ہلاک کرنا اوّلین ترجیح ہے۔ اگست میں نئی حکمت عملی کا اعلان کرتے ہوئے تاہم ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا تھا کہ افغانستان میں کتنے امریکی فوجی تعینات کیے جانے ہیں۔