ٹرمپ کی کامیابی کا جرمن معیشت پر کوئی اثر نہیں ہوا

101

میونخ۔ 25 نومبر (اے پی پی)ایک جرمن ادارے کے مطابق امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے جرمن معیشت کی ترقی اور نمو پر کوئی منفی اثر مرتب نہیں ہوا۔ جرمن شہر میونخ میں قائم اکنامک انسٹیٹیوٹ نے بتایا ہے کہ دسمبر میں جرمن مارکیٹوں کے کاروبار اور مال کی کھپت میں اضافے کے واضح اشارے سامنے آئے ہیں۔