قصور۔ 05 دسمبر (اے پی پی):قصور کے نواح موضع پکی حویلی فیروز پور روڈ کے نزدیک ایک ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دو مزدہ گاڑیوں نے سبزی لوڈ کی ہوئی تھی اور آپس میں ریس لگائی ہوئی تھی ایک مزدہ گاڑی نے دوسرے کو ٹکر ماری ،جس وجہ سے وہ فٹ پاتھ کے ساتھ الٹ گیا۔
اس کے نتیجے میں ایک آدمی موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ پانچ افراد عابد،زاہد، فاروق وغیرہ زخمی ہوئے۔ ریسکیو سٹاف نے ڈیڈ باڈی اور مریضوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو قصور میں شفٹ کر دیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔