ملتان۔ 24 دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ’’صاف ستھرا پنجاب ‘‘کے تحت شہر سے تجاوزات کے خاتمے کےلئے ملتان ڈویپلمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے )کی کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں منگل کو انفورسمنٹ ٹیم نے ٹریفک پولیس اور ڈولفن فورس کے ساتھ مل کر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ مشترکہ کارروائی میں ایل ایم کیو روڈ
چوک رشید آباد ،عید گاہ چوک، چونگی نمبر 9 ،میٹرو روٹ واٹر ورکس روڈ ،حافظ جمال روڈ، غلہ منڈی چوک۔ چوک شاہ عباس اور چونگی نمبر 22 کے دونوں اطراف فٹ پاتھ پر لگائے گئے سائن بورڈز و پختہ تجاوزات کو ہیوی مشینری کا استعمال کرتے ہوئے مسمار کردیا ، روڈ اور فٹ پاتھ کو بھی کلیئر کرا دیا۔