ٹریفک پولیس نے معمر ذہنی معذور اماں کو اپنوں سے ملوا دیا،ترجمان

69

لاہور۔19نومبر (اے پی پی):ٹریفک پولیس نے فیصل آباد سے لاہور شادی پر آئی 80 سالہ ذہنی معذور نزاں بی بی کو اپنوں سے ملوا دیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک ریسپانس آفیسر رضوان کو روڈ پر 80 سالہ اماں بے یارومددگار ملی، 80سالہ نزاں بی بی ڈیمینشیا کی مریضہ تھی، کچھ بھی بتانے سے قاصر تھی ۔پٹرولنگ آفیسر نے متعدد فالو اپ سیشن کئے مگر کامیابی نہ ہوئی، سوشل میڈیا، قریبی مساجد اور لوکل کیبل آپریٹرز کی مدد سے اماں کے اپنوں کو ڈھونڈ نکالا

اہل خانہ نے وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب اور سی ٹی او لاہور سے اظہارِ تشکر کیا۔ سی ٹی او عمارہ اطہر نے اس کاوش پر ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔