ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول مانسہرہ کا دوسرا بیچ مکمل، ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کو لائسنس جاری

139
ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول مانسہرہ کا دوسرا بیچ مکمل، ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کو لائسنس جاری

مانسہرہ۔ 22 دسمبر (اے پی پی):ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول مانسہرہ کا دوسرا بیچ مکمل ہو گیا۔ ڈرائیونگ کورس مکمل کرنے والے امیدواروں کا ٹیسٹ ایس پی ٹریفک شاہنواز خان کی نگرانی میں لیا گیا اور ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔

مانسہرہ پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول مانسہرہ کے موٹرسائیکلز، موٹرکار اور ایل ٹی وی ٹریننگ پروگرامز میں داخلے جاری ہے ۔ ٹریننگ کی دورانیہ 14 دن ہے جس میں ڈرائیونگ تھوری و پریکٹیکل کے ساتھ ساتھ روڈ سیفٹی، روڈ سینس، ٹریفک اشارے اور مکینیکل تھوری کے بارے میں لیکچرز دیئے جاتے ہیں۔

خواہشمند خواتین و حضرات داخلہ لینے اور مزید معلومات کے لئے ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول مانسہرہ کے آفس کا وزٹ کریں یا ٹیلیفون نمبر 441403-0997 پر رابطہ کریں۔