ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکولز پشاور میں عملی تربیت کا سلسلہ جاری

115

پشاور۔ 08 مئی (اے پی پی):ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکولز پشاور میں عملی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر پشاور ہارون رشید خان نے کہا ہے کہ ٹریفک ڈرائیونگ سکولز کا مقصد بین الاقوامی معیار کے مطابق شہریوں کو ڈرائیونگ سکلز سکھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور روڈ سیفٹی سے متعلق شعور و آگاہی اجاگر کرنے کے لئے بھی مصروف عمل ہے اور ڈرائیونگ سکولز میں زیر تربیت شہریوں کو ڈرائیونگ سکھانےکے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ حیات آباد، پشاور کینٹ اور پشاور سٹی میں قائم ڈرائیونگ سکولز میں ڈرائیونگ سمیت ٹریفک قوانین کی آگاہی فراہم کی جا رہی ہے اور اب تک 1380 شہریوں کو ڈرائیونگ کی تربیت دی جا چکی ہے،اس حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں میں خصوصی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے ہیں۔