ٹنڈوآدم، بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بروقت اور جرات مندانہ کارروائی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین

97

حیدرآباد۔ 13 مارچ (اے پی پی):ٹنڈوآدم ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیرِ انتظام حرا پبلک اسکول ٹنڈوآدم میں بلوچستان میں ملک دشمن عناصر کے خلاف بروقت اور جرات مندانہ کاروائی پر اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر حرا پبلک اسکول پروفیسر احمد بلال غوری نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے افواج پاکستان ملک کی سالمیت کی ضمانت اور ہمارے سر کا تاج ہے، پاک فوج نے ہمیشہ اپنی شہادتوں سے اس ملک کو ناقابل تسخیر بنایا ہے ، دشمن بزدلانہ کاروائی سے افواج پاکستان کے حوصلوں کو کم نہیں کرسکتا، دہشت گرد عناصر جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے،

لاالہ الا اللہ کے نام بننے والا یہ ملک تاقیامت قائم دائم رہے گا۔ اس موقع پر طلباء نے ٹیبلیو کے ذریعہ افواج پاکستان کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور دہشت گردوں کے خلاف اور افواج پاکستان کے حق میں فلگ شگاف نعرے لگائے۔