ٹنڈومحمدخان ۔ 17 اپریل (اے پی پی):ٹنڈومحمدخان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے دوران ایک خاتون سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عابد بلوچ کے ریڈر ممتاز خاصخیلی نے اے پی پی کو بتایا کہ ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عابد بلوچ کی ہدایت پر ٹنڈومحمدخان پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائیاں کیں، سٹی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران ایک خاتون منشیات فروش مسمات شہربانو کیریو ،انور علی ملاح، مراد علی سٹھیو، زوہیب سولنگی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلو 945 گرام چرس، 10 لیٹرز کچی شراب اور 800 عدد مین پوڑیاں برآمد کرلیں
تحصیل ٹنڈو غلام حیدر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے پولیس پوسٹ متارو کے انچارج کے ہمراہ شراب کی بٹھی پر کارروائی کرتے ہوئے رانو بھیل کو گرفتار کرتے ہوئے 1 سو 30 لیٹر شراب برآمد کرکے شراب بنانے میں استعمال ہونے والا سامان اپنے قبضے میں لے کر شراب کی بٹھی مسمار کردی، شیخ بھرکیو پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے دوران پیٹرولنگ اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کچی شراب فروش ملزم ظہور خاصخیلی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 10 لیٹرز کچی شراب برآمد کرلی۔
بی سیکشن پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ نے دوران گشت اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے کچی شراب فروش پریم کوہلی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 10 لیٹرز کچی شراب ٹھرو برآمد کرلی ،تحصیل پولیس اسٹیشن ٹنڈومحمدخان کے ایس ایچ او نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کچی شراب فروش ہری ٹھاکر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 16 لیٹرز کچی شراب برآمد کرلی۔
تحصیل پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او تھانہ نے ایک اور کاروائی کے دوران مین پوڑی گٹکا فروش منی ٹھاکر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 5 سو عدد مین پوڑیاں برآمد کرلیں، گرفتار تمام ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ پولیس اسٹیشنز میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583535