ٹور ڈی سوئس سائیکلنگ ایونٹ 15جون سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگا

18
Tour de Suisse cycling event
Tour de Suisse cycling event

زیورخ۔10جون (اے پی پی):انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین (یو سی آئی) کے زیر اہتمام ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس15جون سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگی ۔ ٹور ڈی سوئس سائیکلنگ ایونٹ کا 88 واں ایڈیشن 15 سے 22 جون تک شیڈول ہے جس میں مختلف ممالک کے سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے شرکت کریں گے۔

ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس 8مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 1,282.7 کلومیٹر کا سفر طے کریں گے ۔ ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس میں 22 ٹیموں کے سائیکلسٹ ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔

ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس 15جون سے شروع ہوکر 8 روز جاری رہنے کے بعد 22 جون کو اختتام پذیر ہوگی۔ ٹیم یو اے ای ایمرٹس کے برطانوی سائیکلسٹ ایڈم یٹس اعزاز کا دفاع کریں گے ۔