ٹڈی دل کے خلاف آپریشن،358661 مربع کلومیٹر رقبہ پر سروے ، 8936 مربع کلو میٹر پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے، نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر

181

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کے مطابق وزارت قومی غذائی تحظ و تحقیق،محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں- 34 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 977 مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔اب تک358661 مربع کلومیٹر (تقریباً 8.86کروڑ ایکڑ) رقبہ پر سروے اور 8936 مربع کلو میٹر (تقریباً 22.1 لاکھ ایکڑ) پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 5151 سے زائد افراد اور 661 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ جمعہ نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 269344 ایکڑ پر سروے اور 1 ضلع (ڈیرہ غازی خان) میں 163 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 2307 افراد (بشمول پاک فوج) اور 328 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھرمیں2.63 کروڑ ایکڑ پر سروے اور845594 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ سندھ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 98100 ایکڑ پر سروے اور 5 اضلاع (شہید بےنظیرآباد، نوشیروفیروز،جام شورو، دادو اور تھرپارکر) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 2048 ایکڑ میں آپریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 627 افراد (بشمول پاک فوج) اور 97 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 1.93 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 113483 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں 218441 ایکڑ پر سروے کیا گیا اور4 اضلاع (ڈی آئی خان، لکی مروت،بنوں، کرک اور کوہاٹ) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 971 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ سروے اور آپریشن میں 909 افراد (بشمول پاک فوج) اور 117 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 1.29 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 150734 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 319564 ایکڑ پر سروے اور 26 اضلاع (خضدار، نوشکی، چاغی، اوتھل، کیچ، پنجگور، خاران، واشک، کوئٹہ، ڈیرہ بگٹی، دکی، ہرنائی، جھل مگسی، قلات، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، کوہلو، لورالائی، مستونگ،موسی خیل، نصیر آباد، پشین، سوراب اور زیارت) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 9296 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ اِس آپریشن میں 1308 افراد (بشمول پاک فوج) اور 119 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھر میں 2.99کروڑ ایکڑ پر سروے اور 1097642 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔کنٹرول آپریشن کے دوران ٹڈی دل کے م¶ثر تدارک کے لیے پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ضلع زیارت میں تقریباً 200 ہیکٹر پر فضائی سپرے بھی کیا گیا۔